ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے منگلورو ایئر پورٹ تک کاسفر آسان۔ جلدہی شروع ہوگی سرکاری والوو بس سروس

بھٹکل سے منگلورو ایئر پورٹ تک کاسفر آسان۔ جلدہی شروع ہوگی سرکاری والوو بس سروس

Sat, 28 Oct 2017 15:56:08    S.O. News Service

منگلور،28؍اکتوبر (ایس او نیوز)بھٹکل سے منگلورو ایئر پورٹ جانے والوں کے لئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ جلد ہی کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے والوو بس سروس شروع کی جائے گی جس سے اب یہ سفرکم خرچ والا اور آسان ہوجائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ بھٹکل سے شروع ہونے والی یہ بس کنداپور، اڈپی اور منی پال سے ہوتے ہوئے بجپے انٹر نیشنل ایئر پورٹ تک جائے گی۔اس تعلق سے کے ایس آر ٹی سی اورایئر پورٹ اتھاریٹی کے افسران کے ساتھ بات چیت کا مرحلہ پورا ہوگیا ہے اور ایئر پورٹ اتھاریٹی کی طرف سے زبانی طور پر اس کو گرین سگنل مل گیا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس کے لئے ضروری احکام جاری ہونگے اور کے ایس آر ٹی سی کا یہ منصوبہ دو تین مہینوں کے اندر عملی شکل اختیار کرلے گا۔ 

فی الحال بس کا روٹ تو طے ہوگیا ہے مگر ٹکٹ کی قیمت، ٹائم ٹیبل اور مختلف مقامات پر اس کے اسٹاپس کے بارے میں کوئی قطعی بات طے نہیں ہوئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ان تفصیلات کو قطعیت دینے کے لئے ایئر پورٹ اتھاریٹی کے ساتھ دوسرے مرحلے کی بات چیت ہونا باقی ہے۔

امید ہے کہ کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے اس والوو بس سروس سے عوام کو مالی طور پر کافی فائدہ ہوگا۔ کیونکہ موجودہ حالات میں ٹیکسی کے ذریعے بھٹکل سے منگلورو تک ٹیکسی سے سفر کرنے پر چارسے پانچ ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔ جبکہ بس کاخرچ زیادہ سے زیادہ چار پانچ سو روپے فی کس ہوگا۔ 


Share: